جانی و مالی حفاظت کے لئے آیۃ الکرسی کا یہ طاقتور حصارہماری ایک رشتہ دار خاتون نے میری بیوی کو بتایا، بہت مجرب عمل ہے، ہر قسم کی جانی و مالی حفاظت ہو تی ہے۔ ان کا اپنا بیٹا اسی حصار کی بدولت دو دفعہ حادثے سے محفوظ رہا ایک دفعہ ان کا بیٹا دوسری منزل سے گرا، مگر اسے خراش تک نہ آئی دوسری دفعہ پنکھا ٹھیک کر رہا تھا کہ سیڑھی گر گئی اور وہ زمین پر گر گیا مگر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسے محفوظ رکھا ۔ میری بیوی روز یہ حصار کرتی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہم ہر قسم کی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میرا حادثہ ہوتے ہوتے بچ جاتا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ اسی حفاظتی حصار کی برکت سے ہوتا ہے، اللہ ہم سب گھر والوں کو اس کی برکت سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی چیزوں پر نظر لگنے اور حسد کی نظر کا شکار ہونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں، جب سے ہم نے یہ عمل شروع کیا تو ہمارے گھر میں سے بیماری اور رزق کی بے برکتی ختم ہو گئی ہے۔ ہر فرد صحت مند ہے اور رزق میں برکت اور کشادگی ہوگئی ہے۔ ہمیںنہیں معلوم کہ کون سی چیزیں ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں ،ہمارا رزق روک رہی ہوتی ہیں، ہمیں بیمار کر رہی ہوتی ہیں، انسان کو غلط راہوں پر لگا نے والی بھی شیطانی چیزیں ہی ہوتی ہیں، جب ہم یہ حصار کر لیتے ہیں تو ہم ہر طرح کی برائی سے اور نقصان سے محفوظ ہو جاتے ہیں، دل سے خوف ختم ہو جاتا ہے ۔ زندگی میں ایک سکون اور راحت مل گئی ہے۔ آپ بھی یہ حصار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔حصار کی ترتیب : فجر اور عصر کی نماز کے بعد نو مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھنی ہے ، پہلی دفعہ پڑھ کر اپنی دائیں کندھے پر دم کریں ، دوسری دفعہ بائیں کندھے پر، تیسری دفعہ اپنے سامنے پھونک ماریں ، چوتھی دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک ماریں ، پانچویں دفعہ دائیں بازو پر ، چھٹی دفعہ بائیں بازو پر ، ساتویں دفعہ دائیں ٹانگ پر آٹھویں دفعہ بائیں ٹانگ پر نویں دفعہ اہل وعیال پر ، اگر وہ سامنے نہیں ہیں تو ان کا تصور کر کے پھونک مار یں ، نماز کے بعد قعدہ کی شکل میں بیٹھ کر یہ عمل کریں،بہت مجرب عمل ہے۔ (کامران خان ، اسلام آباد )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں