محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے تعارف 2014 میں ہوا، اس وقت میں کالج میں پڑھتی تھی۔اس وقت مجھے عبقری کا پرانا اور بوسیدہ ہو چکا رسالہ ملا جسے پڑھ کربہت اچھا لگا، عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ زندگی کی مشکلات سے نکلنے اور اللہ اورنبی کریمﷺ کو جاننے کا ذریعہ ہے۔کچھ ٹوٹکے اور وظیفے خدمت میں پیش کرتی ہوں ، قبول کیجئے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔ اگر کوئی افسر یا کوئی بڑا ناراض ہوتو اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور دو تسبیح سورہ اخلاص پڑھ کر اس شخص کے دل کو ہدیہ کریں ، باکمال وظیفہ ہے۔اس کی برکت سے اس کا دل آپ کے بارے میں نرم ہو جائے گا اور ان کا رویہ آپ کے ساتھ بدل جائے گا۔ گھریلو لڑائیاں ختم کرنے کا اہم راز ہمارے گھر میں ہر وقت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی رہتی تھی میںنے عبقری میں پڑھا تھا کہ چار کیل لے کر ہر کیل پر سورئہ طارق کی آخری تین آیات41 مرتبہ پڑھنی ہے۔پھر یہ کیل گھرکے چاروں کونوں میںپہلے ٹھونک دیں۔میں اور میرے بھائی نے یہ عمل کیا الحمد للہ ہمارے گھر کی روز روز کی لڑائی سے چھٹکارا مل گیا۔ یہ عمل جادو جنات اور گھر سے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت طاقتور عمل ہے، اس عمل کے متعلق یہ بھی ہے کہ اگر اس بات کا علم ہو کہ گھر میں جنات ہیں تو ایسا کریں کہ ایک دن گھر کے تین کونوں میں کیل لگا دیں اور چوتھے کونے میں ایک دن کے بعد کیل ٹھونکیں کیونکہ جنات کو ایک دن کی مہلت دیں کہ وہ چلے جائیں، اگر چلے جائیں تو ٹھیک ورنہ آپ اگلے دن کیل ہر صورت لگا دیں ، جنات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مجھے جب بھی کوئی حاجت ہو تو 100 نوافل کی منت مانگ لیتی ہوں ، روزانہ جتنے آسانی سے پڑھ سکوں اتنے پڑھ لیتی ہوں ، بہت بار آزمایا ہے ، ہر بار کامیابی اور فتح ملی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں