محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ایک سہیلی کے ذریعہ تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘ انہیں اور آپ کو بہت دعائیں دیتی ہوں۔میں 2020ء میں جب سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کا عمل ہو رہا تھا پہلے بار تسبیح خانہ لاہور آئی۔مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے میں چلنے پھرنے سے قاصر تھی‘ اکثر طبیعت خراب ہو جاتی اور ایسا معلوم ہوتا جیسے آخری وقت آگیا ہے مگر سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں میں حاضری دیتی رہی جس کی برکت سے میں مکمل طور پر صحت مند ہو گئی‘ جسم ہلکا پھلکا ہو گیا‘خوشی خوشی گھر گئی۔اب گھر کے تمام کام کاج بھی باآسانی کر لیتی ہوں۔ اپنا ایک آزمودہ نسخہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں جو پیٹ کی بیماریوں سے متعلق ہے‘حتیٰ کہ اگر پیٹ میں پانی پڑ گیا ہوتو اس بیماری کے لئے بھی یہ نسخہ بہت کار آمد ہے۔ میں نے خود استعمال کیا اور بھر پور نفع پایا۔قارئین!اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز بھی ایسے مرض کا شکار ہے تو یہ نسخہ ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شفا ء ہو گی۔نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی:جوکھار‘ قلمی شورہ‘ نوشادر‘کالی مرچیں ہم وزن لیں ‘ پیس کر یکجان کر لیں اور مکس کر کے محفوظ کر لیں۔ایک کیپسول کے برابر دن میں تین سے چار بار قہوہ کے ساتھ استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفاءہو گی۔قہوہ کا طریقہ یہ ہے۔ زیرہ سفید‘ سونف‘ چھوٹی الائچی ہم وزن لے کر پانی میں ابال کر قہوہ تیار کر لیں۔اگر جگر میں سوزش ہو تو تھوڑی سی اجوائن بھی ڈال سکتے ہیں۔میٹھے کے لئے شہد شامل کر لیں ورنہ بغیر میٹھے کے بھی قہوہ پی سکتے ہیں۔کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کرلیں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔
قمر سلیم ‘ گوجرانوالہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں