محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کے لئے طبی موتی لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ایک ٹوٹکہ ہمارا خاندانی ہے، ہمارے والدین نے بھی استعمال کیا اور ہم بھی استعمال کر رہے ہیں ، بہت مفید ہے ۔ہیضہ ایک متعدی بیماری ہے جو شدید پانی والے اسہال کا باعث بنتی ہے، جس کا علاج نہ کیا جائے تو پانی کی کمی اور یہاں تک کہ موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ ہیضہ کا جراثیم اکثر پانی یا کھانے کی اشیاء میں پایا جاتا ہے ۔ ہیضہ ان علاقوں میں پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے جہاں پانی کی صفائی، ستھرائی کا انتظام نہ ہو۔ہیضے کی طرح قے کا مسئلہ کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ کسی بھی طرح سے نہیں رکتی ، مریض کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔کبھی یہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہوتی ہے یا پھر حاملہ کو قے آتی ہے۔ ان دونوں مسائل کا آسان گھریلو علاج یہ ہے کہ آدھا پیاز کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں، پودینہ کے چند پتے اور ایک چھوٹی الائچی لے کر ان تمام چیزوں کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔ ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔ اس میں تھوڑا لیموں کا رس، چینی اورذرا سا نمک ڈال کر مریض کو پلا دیں۔ انتہائی فرحت بخش اور مزیدار ذائقہ ہوگا اور فوراً قے رک جائے گی اور چند خورکوں سےہیضہ کا مرض ختم ہو جائے گا اور جسم کو تقویت ملے گی۔ ایک دوسرا ٹوٹکہ بھی بہت مفید ہے جو کہ شیر خوار بچوں کے لئے ہے۔ اکثر بچے بار بار پاخانہ کرتے ہیں۔جب بچہ سوا ماہ کا ہو جائے تو فیڈر میں دودھ میں تین قطرے کیسٹر آئل(ارنڈ کا تیل) کے ملا کر دیں ، اس سے وہ بار بار پاخانہ نہیں کرے گا اور ایک ہی وقت مقرر ہوگا ۔ (گلشن ارشاد، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں