Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

براہِ راست شیخ الاوطاف سے جائیے....آسان غزائی و ادویاتی علاج...نہ قطار نہ انتظار

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

بیٹے کو سنائی دینا بند ہو گیا!

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا بیٹا جس کی عمر 19 ہے اس کے کان بند ہو جاتے ہیں، ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو کہتے ہیں کہ اس کے کان کی رگیں خشک ہو گئی ہیں ، اس کو مصنوعی آلہ لگوا لیں، میرا بیٹا بچپن سے ٹھیک سنتا تھا ، اس کو یہ مسئلہ آٹھویں جماعت میں پڑھنے کے دوران پیش آیا ہے، کچھ عاملین سے دم کروایا تو کچھ فرق پڑا تھا، میری ایک بیٹی ہے اس کو کچھ عرصے سے سر میں درد رہنے لگا ہے اس کے لئے بھی کچھ بتا دیجئے۔ آپ کے لئے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔(محمدالیاس، کشمیر)

مشورہ:کان سے سنائی دینا بند ہو جائے، درد ہو یا کان بہتا ہوں ان مسائل کے لئے درج ذیل ڈراپس بنا کر استعمال کریں۔ھو الشافی: مولی کا پانی اڑھائی تولہ ، سرسوں کا تیل اڑھائی تولہ، ہینگ 6 ماشہ تینوں ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں، صرف تیل باقی رہ جانے پر اتار لیں اور کپڑے سے چھان کر شیشی میں بھر لیں ، حسب ضرورت دو بوند کان میں ڈالیں، اس سے یقیناً فائدہ ہوگا۔بیٹی کو عبقری دواخانہ کی روشن دماغ استعمال کروائیں سر درد اور نظر کمزوری میںبے حد مفید ہے۔

80 ہزار ڈالر علاج پر لگا چکی مگر اولادنہ ملی 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہانگ کانگ سے خط لکھ رہی ہوں، آپ کے بتائے گئے وظائف سے بہت مدد ملی ہے ، میںنے باقاعدہ روحانی محفل چند ماہ پہلے سے سننا شروع کی ہیں۔ آن لائن بیعت بھی کر چکی ہوں ۔ میں کچھ باتوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوںجو آپ سےعرض کرنا چاہتی ہوں۔،حضرت جی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری اولاد نہیں ہے ، دو بارمس کیرج ہو  چکا ہے، شاید یہ اٹھرا کی بیماری ہے۔شادی کو چار سال ہو گئے، میں نے 80 ہزار ڈالر علاج پر لگا دیے ہیں لیکن کوئی امید نہیں ملی۔میرے لئے دعا فرمائیں میری اولاد ہو جائے اور اس کے لئے کوئی دوا اور علاج بھی تجویز کر دیجئے۔ (فہمیدہ ، ہانگ کانگ )

مشورہ:آپ اللہ سےامید رکھیں ، اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے، دعا کرتی رہیں اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ھو الشافی :نیم کے پتے ، گیرو، دار چینی ، چھوٹی اور بڑی الائچی 50، 50 گرام لے کر پیس لیں ۔ ان سب کے برابر سپاری پیس کر ملا لیں۔صبح و شام ایک چمچ دودھ سے لیں۔دو ماہ استعمال کریں،ان شاء اللہ امید لگ جائے گی۔ 

جوانی برباد کر چکا ہوں!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں جوانی میں بری عادتوں کی وجہ سے اپنی صحت خراب کر چکا ہوں اور خود کو برباد کر چکا ہوں۔ میرا جسم بے حد کمزور ہو چکا ہے۔ ٹانگوں میں جان نہیں ہے، سارے جسم میں درد رہتا ہے ، میری جوانی برباد ہو چکی ہے، ازدواجی زندگی میں شرمندگی کا سامنا ہے، مجھے میرے مرض کی دوا بتا دیں، میں بہت تکلیف سے گزر رہا ہوں ۔ (ع،ر ۔ سکھر)

مشورہ:صحت یاب ہونے کے لئے دوا کے استعمال سے پہلے اپنے ذہن کو منفی خیالات سے پاک کریں، نماز پڑھیں اور اچھی غذا کھائیں، اچھی کتابیں پڑھیں اور اچھے لوگوں میں بیٹھیں ۔ آج کل نوجوانوں کی اکثریت ان امراض میں مبتلا ہے جس کا مجموعی نام کمزوری ہے لیکن کالے چنوں سے اس کا ازالہ ہو سکتا ہے، کالے دیسی چنے غذائی اور دوائی اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔رات کو ایک مٹھی چنے پانی میں بھگو کر صبح یہ چنے چبا چبا کر کھا لیں اور اس کے ساتھ ایک دوا استعمال کریں ، مکمل صحت یابی نصیب ہو گی۔ ھو الشافی : عقر قرحا50 گرام، کلونجی 50 گرام، تخم ریحان 50 گرام اور مصری 50 گرام ، تخم ریحان کے علاو ہ باقی چیزیں پیس کر بعد میں تخم ریحان اس میں ملا کر محفوظ کر لیں۔ اس کی چالیس پڑیاں بنا لیں ایک پڑی صبح اور ایک عصر کے وقت آدھ کلو دودھ کے ساتھ لیں۔ ایک ماہ میں جسم میں کیف و نشاط اور نیا ولولہ پیدا ہوگا، بدن کی کمزوری دور اور جوانی کی بہاریں  لوٹ آئیں گی ۔ 

قبض کی مسئلہ اور ہر علاج ناکام  

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے چار سال سے قبض کی شکایت ہے، دنیا جہان کی دوائی کھا لی ہےمگر کوئی فرق نہیںاور بال بھی بہت گرتے ہیں۔(محمد عرفان ، وہاڑی)

مشورہ:قبض عالمی مرض بن چکا ہے،یہ غیر فطری اور مصنوعی غذائیںاستعمال کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔غذا سادہ اور قدرتی استعمال کریں، گھر کی بنی چیزیں استعمال کریں، دیسی گندم کا آٹا استعمال کریں۔یہ چورن بنا کر استعمال کریں قبض کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو گا۔ ھو الشافی :انار دانہ، ہرڑ،بہیڑہ، آملہ، سفید زیرہ ، کالا نمک، سانبھر نمک، لاہوری نمک، پودینہ خشک، سونٹھ تما م ہموزن اور سب کے برابر سناء مکی کوٹ پیس کر باریک کر لیں ، سوتے وقت ایک تولہ بھر پھانک کر ایک گلاس نیم گرم دودھ یا پانی پی لیں، صبح پاخانہ کھل کر آئے گا، یہ چورن قبض کو دور اور ہاضمہ تیز کرتا ہے۔ 

جلد پر دانے داغ دھبے  

 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری جلد چکنائی والی ہے جس پر پمپل بننا عام بات ہے جو بعد میں نشان چھوڑ دیتے ہیں، میری جلد پر بہت سے داغ دھبے ہیں ، گالوں پر ایسا لگتا ہے کسی نے چھوٹے چھوٹے سوراخ کر دیے ہیں ، میرا رنگ صاف ہے مگر ان داغ دھبوں کی وجہ سے جلد بہت بد صورت لگتی ہے، میرے ہاتھوں کا رنگ چہرے کی نسبت کالا ہے، طرح طرح کے لوشن استعما ل کیے ہیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا، برائے مہربانی مجھے ان مسائل کا حل ضرور بتائیں ۔( ز،ا۔ہری پور)

مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی چہرہ شفاء اورسدا بہار حسن و خوبصورتی پیکج استعمال کریں۔یہ جلدی بیماریوں، دانے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کے لئے بہت مفید ہے۔کچھ عرصہ میں جلد صاف ہو گی اور حسن و جمال میں اضافہ ہوگا۔

 

بیٹے کو سنائی دینا بند ہو گیا!محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا بیٹا جس کی عمر 19 ہے اس کے کان بند ہو جاتے ہیں، ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو کہتے ہیں کہ اس کے کان کی رگیں خشک ہو گئی ہیں ، اس کو مصنوعی آلہ لگوا لیں، میرا بیٹا بچپن سے ٹھیک سنتا تھا ، اس کو یہ مسئلہ آٹھویں جماعت میں پڑھنے کے دوران پیش آیا ہے، کچھ عاملین سے دم کروایا تو کچھ فرق پڑا تھا، میری ایک بیٹی ہے اس کو کچھ عرصے سے سر میں درد رہنے لگا ہے اس کے لئے بھی کچھ بتا دیجئے۔ آپ کے لئے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔(محمدالیاس، کشمیر)مشورہ:کان سے سنائی دینا بند ہو جائے، درد ہو یا کان بہتا ہوں ان مسائل کے لئے درج ذیل ڈراپس بنا کر استعمال کریں۔ھو الشافی: مولی کا پانی اڑھائی تولہ ، سرسوں کا تیل اڑھائی تولہ، ہینگ 6 ماشہ تینوں ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں، صرف تیل باقی رہ جانے پر اتار لیں اور کپڑے سے چھان کر شیشی میں بھر لیں ، حسب ضرورت دو بوند کان میں ڈالیں، اس سے یقیناً فائدہ ہوگا۔بیٹی کو عبقری دواخانہ کی روشن دماغ استعمال کروائیں سر درد اور نظر کمزوری میںبے حد مفید ہے۔80 ہزار ڈالر علاج پر لگا چکی مگر اولادنہ ملی محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہانگ کانگ سے خط لکھ رہی ہوں، آپ کے بتائے گئے وظائف سے بہت مدد ملی ہے ، میںنے باقاعدہ روحانی محفل چند ماہ پہلے سے سننا شروع کی ہیں۔ آن لائن بیعت بھی کر چکی ہوں ۔ میں کچھ باتوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوںجو آپ سےعرض کرنا چاہتی ہوں۔،حضرت جی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری اولاد نہیں ہے ، دو بارمس کیرج ہو  چکا ہے، شاید یہ اٹھرا کی بیماری ہے۔شادی کو چار سال ہو گئے، میں نے 80 ہزار ڈالر علاج پر لگا دیے ہیں لیکن کوئی امید نہیں ملی۔میرے لئے دعا فرمائیں میری اولاد ہو جائے اور اس کے لئے کوئی دوا اور علاج بھی تجویز کر دیجئے۔ (فہمیدہ ، ہانگ کانگ )مشورہ:آپ اللہ سےامید رکھیں ، اللہ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے، دعا کرتی رہیں اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ھو الشافی :نیم کے پتے ، گیرو، دار چینی ، چھوٹی اور بڑی الائچی 50، 50 گرام لے کر پیس لیں ۔ ان سب کے برابر سپاری پیس کر ملا لیں۔صبح و شام ایک چمچ دودھ سے لیں۔دو ماہ استعمال کریں،ان شاء اللہ امید لگ جائے گی۔ جوانی برباد کر چکا ہوں!محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں جوانی میں بری عادتوں کی وجہ سے اپنی صحت خراب کر چکا ہوں اور خود کو برباد کر چکا ہوں۔ میرا جسم بے حد کمزور ہو چکا ہے۔ ٹانگوں میں جان نہیں ہے، سارے جسم میں درد رہتا ہے ، میری جوانی برباد ہو چکی ہے، ازدواجی زندگی میں شرمندگی کا سامنا ہے، مجھے میرے مرض کی دوا بتا دیں، میں بہت تکلیف سے گزر رہا ہوں ۔ (ع،ر ۔ سکھر)مشورہ:صحت یاب ہونے کے لئے دوا کے استعمال سے پہلے اپنے ذہن کو منفی خیالات سے پاک کریں، نماز پڑھیں اور اچھی غذا کھائیں، اچھی کتابیں پڑھیں اور اچھے لوگوں میں بیٹھیں ۔ آج کل نوجوانوں کی اکثریت ان امراض میں مبتلا ہے جس کا مجموعی نام کمزوری ہے لیکن کالے چنوں سے اس کا ازالہ ہو سکتا ہے، کالے دیسی چنے غذائی اور دوائی اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔رات کو ایک مٹھی چنے پانی میں بھگو کر صبح یہ چنے چبا چبا کر کھا لیں اور اس کے ساتھ ایک دوا استعمال کریں ، مکمل صحت یابی نصیب ہو گی۔ ھو الشافی : عقر قرحا50 گرام، کلونجی 50 گرام، تخم ریحان 50 گرام اور مصری 50 گرام ، تخم ریحان کے علاو ہ باقی چیزیں پیس کر بعد میں تخم ریحان اس میں ملا کر محفوظ کر لیں۔ اس کی چالیس پڑیاں بنا لیں ایک پڑی صبح اور ایک عصر کے وقت آدھ کلو دودھ کے ساتھ لیں۔ ایک ماہ میں جسم میں کیف و نشاط اور نیا ولولہ پیدا ہوگا، بدن کی کمزوری دور اور جوانی کی بہاریں  لوٹ آئیں گی ۔ قبض کی مسئلہ اور ہر علاج ناکام  محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے چار سال سے قبض کی شکایت ہے، دنیا جہان کی دوائی کھا لی ہےمگر کوئی فرق نہیںاور بال بھی بہت گرتے ہیں۔(محمد عرفان ، وہاڑی)مشورہ:قبض عالمی مرض بن چکا ہے،یہ غیر فطری اور مصنوعی غذائیںاستعمال کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔غذا سادہ اور قدرتی استعمال کریں، گھر کی بنی چیزیں استعمال کریں، دیسی گندم کا آٹا استعمال کریں۔یہ چورن بنا کر استعمال کریں قبض کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو گا۔ ھو الشافی :انار دانہ، ہرڑ،بہیڑہ، آملہ، سفید زیرہ ، کالا نمک، سانبھر نمک، لاہوری نمک، پودینہ خشک، سونٹھ تما م ہموزن اور سب کے برابر سناء مکی کوٹ پیس کر باریک کر لیں ، سوتے وقت ایک تولہ بھر پھانک کر ایک گلاس نیم گرم دودھ یا پانی پی لیں، صبح پاخانہ کھل کر آئے گا، یہ چورن قبض کو دور اور ہاضمہ تیز کرتا ہے۔ جلد پر دانے داغ دھبے   محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری جلد چکنائی والی ہے جس پر پمپل بننا عام بات ہے جو بعد میں نشان چھوڑ دیتے ہیں، میری جلد پر بہت سے داغ دھبے ہیں ، گالوں پر ایسا لگتا ہے کسی نے چھوٹے چھوٹے سوراخ کر دیے ہیں ، میرا رنگ صاف ہے مگر ان داغ دھبوں کی وجہ سے جلد بہت بد صورت لگتی ہے، میرے ہاتھوں کا رنگ چہرے کی نسبت کالا ہے، طرح طرح کے لوشن استعما ل کیے ہیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا، برائے مہربانی مجھے ان مسائل کا حل ضرور بتائیں ۔( ز،ا۔ہری پور)مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی چہرہ شفاء اورسدا بہار حسن و خوبصورتی پیکج استعمال کریں۔یہ جلدی بیماریوں، دانے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کے لئے بہت مفید ہے۔کچھ عرصہ میں جلد صاف ہو گی اور حسن و جمال میں اضافہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 765 reviews.