Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بہن عیادت کو نہ آتی تو بیٹا مرجاتا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا فوج میں ملازمت کرتا ہے۔چند سال قبل ایک حادثہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘تین ماہ مسلسل علاج کے بعد وہ دوبارہ نوکری پر جانے کے قابل ہوا۔لیکن کچھ عرصہ بعد وہ سخت بیمار پڑ گیا جس کے بعد ادارہ کی طرف سے انہیں چھٹیاں دے دی گئیں اور کہا گیا کہ مکمل علاج کروانے کے بعد دوبارہ آجائیں۔لیکن جب وہ گھر کے لئے روانہ ہوا تو راستہ میں ہی  اس کی طبیعت اتنی زیادہ خراب ہو گئی کہ گھر آنے کے بجائے ہسپتال جانا پڑا ۔اس کی حالت کو دیکھ کر ہسپتال میں کچھ دنوں کے لئے داخل کر لیا گیا۔دوران علاج اس کی طبیعت کافی خراب ہو گئی جس وجہ سے میرے شوہر جو دوسرے شہر میں نوکری کرتے تھے ہسپتال پہنچ گئے اور باقی کچھ قریبی رشتہ دار بھی آگئے۔بیٹے کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا‘کافی دیر گزر جانے کے باوجود بھی اسے ہوش نہ آرہا تھا۔ہم سب اس کی زندگی کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ بیٹے کے اوپر اتنی آزمائشیں کیوں آرہی ہیں۔قرآن پاک کی تلاوت‘ سورئہ یٰسین اور صدقات وغیرہ کا اہتمام کرتے رہے مگر اس کی طبیعت سنبھل نہ پا رہی تھی۔ہم سب گھر والے بے حد پریشان تھے۔اس دوران میری خالہ بیٹے کی عیادت کے لئے آئیں تو انہوں نے مجھے ایک وظیفہ بتایا کہ اپنے بیٹے کی نیت کر کے  یَارَبِّ مُوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکچھ عرصہ پڑھ لو ان شاءاللہ خیر و عافیت والا معاملہ ہوگا۔میں نے اس وظیفہ کو مضطرب کیفیت کے ساتھ دیوانہ وار چلتے پھرتے ‘ اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کر دیا جس کی برکت سے شام تک بیٹے کو ہوش آگئی۔میرا یقین مزید پختہ ہو گیا او ر مزید توجہ کے ساتھ عمل کو جاری رکھا‘اللہ کے نام کی برکت سے بیٹے کی حالت خطرہ سے باہر ہو گئی اور اس کی طبیعت سنبھلنے لگی‘ بالآخر چند روز میں بیٹا صحت یاب ہو کر گھر آگیا۔مگر گھر آنے کے چند دن بعد وہ شدید سر درد کی شکایت کرنے لگا‘طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی جس کے بعد اسے دوبارہ ہسپتال لے جانا پڑا۔میرے خاوند لاہور تھے‘ ان سے کہا کہ عبقری دواخانہ میں حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب کو جا کر تمام معاملہ سے آگاہ کریں اور راہنمائی لیں۔اسسٹنٹ صاحب نے وظیفہ کو جاری رکھنے کا فرمایا اور ساتھ صبح و شام پائوں پانی میں ڈبو کر گیارہ تسبیح یا قہار پڑھنے کا فرمایا۔ہم دونوں میاں بیوی یہ اعمال کرتے رہے ‘ چند دن میں بیٹا بالکل ٹھیک ہو گیا اور الحمدللہ نوکری پر دوبارہ جانا شروع ہو گیا‘اللہ تعالیٰ نے اسے دوبارہ نئی زندگی عطا کی۔اعمال کی برکت سے ہمارا نیا گھر بھی بن گیا۔

صفیہ بی بی‘ اٹک

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 749 reviews.