Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

حضرت فتح بن علی موصلی ؒکےتیر بہدف عملیات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کا عمل

اگر کسی کی اولاد نا فرمان ہو‘بات بات پر بدتمیزی کرتے ہوں یا والدین کو کسی خاطر میں نہ رکھتے ہوں یا پھر بری صحبت کا شکار ہوچکے ہوں تو اپنی اولاد کا تصور کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد چالیس مرتبہ درج ذیل آیت پڑھنے کا معمول بنا لے ‘ اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ اولاد فرمانبردار ہو جائے گی۔

آیت یہ ہے۔وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ o

سر درد کی تکلیف ختم

اگر کسی شخص کے سر میں اکثر درد رہتا ہو‘ علاج کروانے کے باوجود بھی مستقل شفاء نہ مل رہی ہو تو اسے چاہیے کہ درج ذیل حروف تہجی سفید کاغذ پر رلکھ کر سر پر باندھ لے ‘ ان شاءاللہ سر درد کی شکایت ختم ہو جائے گی‘ بہت مجرب عمل ہے۔حروف تہجی کے مطلوبہ حروف یہ ہیں۔’’د م ہ م ل ہ‘‘

تکلیف دہ مرض کا علاج

منہ میں پھنسیاں یا چھالے نکل آئے ہوں تو ایسے تکلیف دہ امراض سے نجات پانے کے لئے سورئہ کوثر اکیس مرتبہ ایک بادام پر پڑھ کر اسےگھس کر پھنسیوں اور چھالوں پر لگائیں تو چند دنوں میںچھالوں اور پھنسیوں سے نجات مل جاتی ہے۔اسی مسئلہ کے لئے ایک اور مجرب عمل ہے کہ سورئہ والضحیٰ یا سورئہ اخلاص ان میں سے کوئی بھی سورئہ اکتالیس بار چینی پر دم کر کے چبانے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

محبوب بننے کا عمل

جو شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ بننا چاہتا ہو‘ عشق رسولﷺ اورروحانی ترقی کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ نماز عصر کے بعد سورئہ النبا(پارہ 30) پانچ مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے‘ایسے شخص کو آسمانوں (فرشتوں)میں ’’اسیر اللہ‘‘ اللہ کا قیدی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔یعنی یہ خدا تعالیٰ کی محبت کا قیدی ہے‘ کیونکہ ہر عاشق اپنے محبوب کا قیدی ہوتا ہے۔

قوت حافظہ کی مضبوطی

ایسے افراد جن کی یادداشت کمزور ہو‘ یا طالب علم جو پڑھائی کے میدان میں ترقی کرنا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ کام کرنے سے پہلے سات بار یہ دعا پڑھ کر خود پر دم کرلیں‘ ان شاءاللہ قوت حافظہ مضبوط ہوگا‘ جو بھی مطالعہ کرے گا‘ جلد ذہن نشین ہو جائے گا۔دعا درج ذیل ہے۔

اَللّٰہُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْo

مستجاب الدعوات بننے کیلئے

جو شخص مستجاب الدعوات بننا چاہتا ہوں کہ جو بھی دعا کرے وہ قبول ہو جائے تو اسے چاہیے کہ کسی بھی وقت دو رکعت نفل حاجت کے پڑھ کر دونوں ہاتھوں کو دعائیہ انداز میں اوپر اٹھائے اور دو سو مرتبہ ’’یا رب یارب‘‘ کہے‘پھر جو دعا مانگے گا قبول ہو گی اور اگر ہزار بار کہے تو اللہ تعالیٰ سے جو مانگے گا ملے گا۔حاجات کے پورے اور دعا قبول ہونے کے لئے بزرگوں کی خاص ترکیب ہے۔لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ نا امیدی کو پاس نہ آنے دیں اور دعا کی قبولیت پر پورا پورا یقین رکھے‘ ان شاءاللہ مرادیں پوری ہوں گی۔

یرقان کا علاج

 بروز اتوار چند گھاس کے لمبے پتے لا کر ایک طرف مریض کے دونوں ہاتھوں میں پکڑائیں ‘ دوسری طرف اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑیں اور دائیں ہاتھ میں چاقو لے کر ایک بار سورئہ قریش مع تسمیہ پڑھ کر اس گھاس کو کاٹیں اور اسی طرح سات بار یہ عمل دہرائیں‘یہ عمل تین دن متواتر کریں‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔

نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کا عملاگر کسی کی اولاد نا فرمان ہو‘بات بات پر بدتمیزی کرتے ہوں یا والدین کو کسی خاطر میں نہ رکھتے ہوں یا پھر بری صحبت کا شکار ہوچکے ہوں تو اپنی اولاد کا تصور کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد چالیس مرتبہ درج ذیل آیت پڑھنے کا معمول بنا لے ‘ اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ اولاد فرمانبردار ہو جائے گی۔آیت یہ ہے۔وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ oسر درد کی تکلیف ختماگر کسی شخص کے سر میں اکثر درد رہتا ہو‘ علاج کروانے کے باوجود بھی مستقل شفاء نہ مل رہی ہو تو اسے چاہیے کہ درج ذیل حروف تہجی سفید کاغذ پر رلکھ کر سر پر باندھ لے ‘ ان شاءاللہ سر درد کی شکایت ختم ہو جائے گی‘ بہت مجرب عمل ہے۔حروف تہجی کے مطلوبہ حروف یہ ہیں۔’’د م ہ م ل ہ‘‘تکلیف دہ مرض کا علاجمنہ میں پھنسیاں یا چھالے نکل آئے ہوں تو ایسے تکلیف دہ امراض سے نجات پانے کے لئے سورئہ کوثر اکیس مرتبہ ایک بادام پر پڑھ کر اسےگھس کر پھنسیوں اور چھالوں پر لگائیں تو چند دنوں میںچھالوں اور پھنسیوں سے نجات مل جاتی ہے۔اسی مسئلہ کے لئے ایک اور مجرب عمل ہے کہ سورئہ والضحیٰ یا سورئہ اخلاص ان میں سے کوئی بھی سورئہ اکتالیس بار چینی پر دم کر کے چبانے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔محبوب بننے کا عملجو شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ بننا چاہتا ہو‘ عشق رسولﷺ اورروحانی ترقی کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ نماز عصر کے بعد سورئہ النبا(پارہ 30) پانچ مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے‘ایسے شخص کو آسمانوں (فرشتوں)میں ’’اسیر اللہ‘‘ اللہ کا قیدی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔یعنی یہ خدا تعالیٰ کی محبت کا قیدی ہے‘ کیونکہ ہر عاشق اپنے محبوب کا قیدی ہوتا ہے۔قوت حافظہ کی مضبوطیایسے افراد جن کی یادداشت کمزور ہو‘ یا طالب علم جو پڑھائی کے میدان میں ترقی کرنا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ کام کرنے سے پہلے سات بار یہ دعا پڑھ کر خود پر دم کرلیں‘ ان شاءاللہ قوت حافظہ مضبوط ہوگا‘ جو بھی مطالعہ کرے گا‘ جلد ذہن نشین ہو جائے گا۔دعا درج ذیل ہے۔اَللّٰہُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْoمستجاب الدعوات بننے کیلئےجو شخص مستجاب الدعوات بننا چاہتا ہوں کہ جو بھی دعا کرے وہ قبول ہو جائے تو اسے چاہیے کہ کسی بھی وقت دو رکعت نفل حاجت کے پڑھ کر دونوں ہاتھوں کو دعائیہ انداز میں اوپر اٹھائے اور دو سو مرتبہ ’’یا رب یارب‘‘ کہے‘پھر جو دعا مانگے گا قبول ہو گی اور اگر ہزار بار کہے تو اللہ تعالیٰ سے جو مانگے گا ملے گا۔حاجات کے پورے اور دعا قبول ہونے کے لئے بزرگوں کی خاص ترکیب ہے۔لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ نا امیدی کو پاس نہ آنے دیں اور دعا کی قبولیت پر پورا پورا یقین رکھے‘ ان شاءاللہ مرادیں پوری ہوں گی۔یرقان کا علاج بروز اتوار چند گھاس کے لمبے پتے لا کر ایک طرف مریض کے دونوں ہاتھوں میں پکڑائیں ‘ دوسری طرف اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑیں اور دائیں ہاتھ میں چاقو لے کر ایک بار سورئہ قریش مع تسمیہ پڑھ کر اس گھاس کو کاٹیں اور اسی طرح سات بار یہ عمل دہرائیں‘یہ عمل تین دن متواتر کریں‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 746 reviews.